معروف اداکارہ درفشاں سلیم کا اپنی نازیبا تصاویر بارے اہم انکشاف

معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے انکشاف کیا ہے کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کی کامیابی کے بعد سے لوگ سوشل میڈیا پر اُن کی نازیبا تصاویر تلاش کرتے ہیں۔

اداکارہ درفشاں سلیم کا انٹرویو میں کہنا تھا کہ  مجھے بہت سے لوگوں نے کئی بار ایک ہی ویڈیو بھیجی اور جب میں نے وہ ویڈیو کھول کر دیکھی تو میں حیران رہ گئی۔اداکارہ یہ بات کہہ کر رُک گئیں اور پھر اُنہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے کہ میری یہ بات ریکارڈ نہیں کی جارہی ہوگی جس پر میزبان نے کہا کہ آپ کی ریکارڈنگ ہورہی ہے۔

میزبان کی بات سُن کر درفشاں سلیم نے کہا کہ خیر ہے کوئی بات نہیں اور پھر اداکارہ نے کہا کہ میں نے جو ویڈیو دیکھی اُس میں تھا کہ ڈرامہ سیریل ‘عشق مرشد’ کو بہت زیادہ سرچ کیا جارہا ہے اور اس ڈرامے کی ہیرئن کے بارے میں سب سے زیادہ جو سرچ کیا جارہا ہے وہ ہے درِفشاں کی ہاٹ تصاویر۔

درفشاں سلیم نے اُن کی نازیبا تصاویر سرچ کرنے پر شکوے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسے مردوں کی ذہنیت پر افسوس ہوتا ہے کیونکہ ہمارے یہاں سب سے زیادہ مرد حضرات ہی انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں اور مرد ہی اداکاراؤں کی بولڈ تصاویر سرچ کرتے ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ دوسری جانب ہمارے معاشرے میں کچھ مرد ایسے بھی ہیں جو دل سے ہر عورت کی عزت کرتے ہیں، جو عورت کی کامیابی کو دل سے قبول کرتے ہیں۔

Back to top button