شادی کی ابھی عمرنہیں،26کی ہوکرسوچوں گی،عیناآصف

اداکارہ و ماڈل عینا آصف نے کہا ہے کہ ابھی ان کی عمر نہیں ہے، وہ 25 یا 26 سال کی عمر میں شادی کرنے کا سوچیں گی۔
عینا آصف نے حال ہی میں ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں ان کے ہمراہ ان کے نئے ڈرامے ’پرورش‘ کے شریک نوجوان اداکاروں نے بھی شرکت کی۔
پروگرام میں جب میزبان ندا یاسر نے پوچھا کہ ان کا شادی سے متعلق کیا خیال ہے، وہ کیا سوچتی ہیں کہ شادی کس عمر میں کی جانی چاہیے تو عینا آصف شرما گئیں۔
عینا آصف نے شرماتے ہوئے پروگرام میں موجود ساتھی اداکاروں ثمر جعفری اور ابوالحسن کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ یہ لوگ شادی پر بات کر سکتے ہیں، ابھی ان کی عمر نہیں ہوئی۔ان کی بات پر ندا یاسر نے کہا کہ شادی پر ہر کوئی بات کر سکتا ہے، وہ صرف ان کے خیالات پوچھ رہی ہیں، وہ ان کی شادی نہیں کروا رہیں۔
ندا یاسر نے عینا آصف کو مزید کہا کہ انہوں نے اپنا وزن کم کرلیا ہے، وہ پتلی ہوگئی ہیں لیکن وہ کیمرا کے سامنے شادی کے معاملے پر بات کریں۔
ان کی بات پر عینا آصف نے کہا کہ ابھی انہوں نے شادی سے متعلق کچھ نہیں سوچا، وہ 25 یا 26 سال کی عمر کے بعد شادی سے متعلق سوچیں گی۔