روس نے افغان طالبان کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا

 روس نے افغان طالبان کو  دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔

روس کی سپریم کورٹ  نے روسی  پراسیکیوٹر جنرل کی درخواست پر طالبان پر روس کی جانب سے عائد  پابندی معطل کردی ہے۔روس نے 2003 میں افغان طالبان کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا۔

روس کی جانب سے عائد پابندی ختم ہونے سے ماسکو اور افغان قیادت کے تعلقات مزید بہتر ہونے اور تعاون بڑھانے کی راہ ہموار ہونےکا امکان ہے۔

خیال رہے کہ اگست 2001 میں دوبارہ اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کوئی بھی ملک اس وقت طالبان حکومت کو تسلیم نہیں کرتا۔ تاہم  روس بتدریج طالبان کے ساتھ تعلقات استوار کر رہا ہے۔

گزشتہ برس روسی صدر پیوٹن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طالبان کو اتحادی بھی قرار دے چکے ہیں۔

Back to top button