چیٹ جی پی ٹی نے حاملہ خاتون کی زندگی بچالی

کیا آپ یقین کریں گے کہ اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس چیٹ بوٹ چیٹ جی پی ٹی نے ایک حاملہ خاتون کی زندگی بچالی۔
جی ہاں یہ حیرت انگیز واقعہ امریکا میں سامنے آیا۔نتالیہ ٹیرین نامی خاتون ایک فوٹوگرافر ہیں جو نارتھ کیرولائنا کے علاقے شیرولیٹ سے تعلق رکھتی ہیں۔نتالیہ ٹیرین نے بتایا کہ انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے تفریحاً ایک سوال پوچھا تھا اور اس کے نتیجے میں وہ چیٹ بوٹ کے اصرار پر اسپتال چلی گئیں۔اس وقت ان کے حمل کو 8 ماہ ہوچکے تھے اور وہ چیٹ جی پی ٹی کی شکرگزار ہیں جس نے 2 زندگیوں کو بچالیا۔