عدت نکاح کیس: عمران خان، بشریٰ بی بی کی درخواست مسترد، 7،7 سال قید کی سزا برقرار
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں مسترد کردی گئیں۔
ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ 25 جون کو محفوظ کیا تھا۔
حکومت کا امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے مقابلے میں قرارداد لانے کا اعلان
یاد رہے کہ عمران خان صرف عدت میں نکاح کیس میں سزا کے باعث اڈیالہ جیل میں قید ہیں، عمران خان توشہ خانہ اور سائفر مقدمات میں پہلے ہی بری ہو چکے ہیں جب کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں درج 9 مئی کے کیسز میں عمران خان ضمانت پر ہیں