9 مئی سمیت دیگر واقعات پر خیبر پختونخوا حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ

9 مئی سمیت دیگر واقعات پر خیبر پختونخوا حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق آج کابینہ اجلاس میں سمری پیش اور منظور کرائی جائے گی ، 9 مئی واقعات سے رجیم کی تبدیلی تک کی سمری تیار کرلی گئی ہے، سمری پر کابینہ سے منظوری کے بعد پشاور ہائی کورٹ سے کمیشن بنانے کی درخواست کی جائے گی۔

انسانی اسمگلنگ کا کیس، گواہوں کے صارم برنی پر سنگین نوعیت کے الزامات

خیبر پختونخوا حکومت کے مطابق سمری میں 9 مئی واقعات سمیت تحریک انصاف کے  کارکنوں کی گرفتاری اور ہراساں کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے، نگران حکومت کا 90 دن سے زائد حکومت قائم رہنا اور تحریک انصاف سے بلے کا نشان چھینا بھی سمری میں شامل ہے۔ سمری کے مطابق فارم 45 اور 47 کا ایشو بھی سمری میں شامل کیا گیا ہے۔

Back to top button