حامد خان نے فواد چوہدری کی پی ٹی آئی میں واپسی کی مخالفت کردی

رہنما تحریک انصاف حامد خان نے فواد چوہدری کے پارٹی میں واپسی کی شدید مخالفت کردی۔

حامد خان کا کہنا تھا تحریک انصاف کو نقصان پہنچانے کےلیے پارٹی کے اندر سے ایک اور پارٹی استحکام پاکستان پارٹی بنوائی گئی، فواد چوہدری اور عمران اسماعیل اس میں شامل ہوگئے تھے، فواد چوہدری اب بھی کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

عمران خان پاکستان مخالف یہودیوں کا ایجنٹ کیوں بنا ہوا ہے؟

 

حامد خان نے مزید کہا کہ فواد چوہدری مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے اب انہیں پارٹی میں واپس آنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا تھا میں نے عمران خان کے کہنے پر ہی سیاست سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور ان کے کہنے پر ہی پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔

Back to top button