آپریشن عزم استحکام کےلیے پاکستان نے امریکہ سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے

امریکہمیں پاکستانی سفیر مسعود خان نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ’آپریشن عزم استحکام‘ کی کامیابی کےلیے پاکستان کو چھوٹے ہتھیار اور جدید آلات فراہم کرے۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے واشنگٹن کے ولسن سینٹر میں امریکی پالیسی سازوں، اسکالرز، دانشوروں، اور کارپوریٹ رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا قلع قمع کرنے کےلیے ’آپریشن عزمِ استحکام‘ کا آغاز کیا ہے اور اس کےلیے ہمیں جدید ترین چھوٹے ہتھیاروں اور مواصلاتی آلات کی ضرورت ہے۔

حکومت نے عوام کے لیے بجلی کے بل کو جگا ٹیکس کیسے بنا دیا؟

 

مسعود خان کا کہنا تھا کہ آپریشن عزم استحکام کے تین حصے ہیں، نظریاتی، معاشرتی اور آپریشنل، جب کہ اس کے پہلے دو مرحلوں پر کام شروع ہوچکا ہے اور تیسرے مرحلے پر جلد عمل درآمد ہوگا۔

امریکہ میں پاکستانی سفیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور امریکہ کو مضبوط سیکیورٹی روابط برقرار رکھنے، انٹیلی جنس تعاون کو بڑھانے، جدید فوجی آلات کی فروخت دوبارہ شروع کرنے اور ’امریکی نژاد دفاعی ساز و سامان کو برقرار ’ رکھنے پر کام کرنا چاہیے۔

Back to top button