تحریک انصاف نے ایک بار پھر سائفر کا الزام امریکا پر عائد کردیا

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے سائفر کا الزام ایک بار پھر امریکا پر عائد کردیا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا تھا کہ امریکا نے سائفر کے ذریعے پاکستان میں مداخلت کی۔

خیبرپختونخوا میں صحافیوں پر تشدد کے واقعات ناقابلِ برداشت ہیں: چیئرمین پیپلزپارٹی

 

عمر ایوب کا عمران خان کے عدت نکاح کیس کے حوالے سے کہنا تھا اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدت کیس کا فیصلہ چینلج کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا وزیر اعظم نے تسلیم کیا کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، محسن نقوی نے ساڑھے 400 ارب کی گندم درآمد کرائی، حکومت اب کہہ رہی ہے گندم برآمد کریں گے۔

Back to top button