پی ٹی آئی نے آپریشن عزم استحکام کے تحت افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر حملے کی بھی مخالفت کردی

پی ٹی آئی نے امریکی ایوان نمائندگان کی قرارداد کے مقابلے میں پاکستان کی قرارداد کی مخالفت کے بعد اب آپریشن عزم استحکام کے تحت افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر حملے کی بھی مخالفت کردی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے دہشت گردی ہوئی تو جواب دیں گے، عوام اور ملک کی حفاظت کےلیے ہمیں حق ہے کہ اس کا جواب دیں۔ جس کے بعد پی ٹی آئی اتحاد اپوزیشن جماعتوں نے ہنگامی اجلاس میں مطالبہ کیا ہے کہ کسی اور ملک کے اندر مداخلت نہ کی جائے،

عوامی نیشنل پارٹی نے بھی نئے انتخابات کا مطالبہ کردیا

 

 اس حوالے سے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب  نے کہا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا افغانستان کے اندر حملہ کریں گے، مزید جنگ اور خرابی کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے، افغانستان کے اندر حملے کا مطلب پورے خطے کو جنگ میں دھکیلنا ہے۔

Back to top button