پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، 11 اپوزیشن ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز  کی تقریر کے دوران احتجاج اپوزیشن کو مہنگا پڑگیا۔ اسپیکر نے 11 اپوزیشن ارکان کی اسمبلی رکنیت معطل کردی۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خطاب کے دوران احتجاج کی پاداش میں سپیکر ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن چیمبر کا اسمبلی اسٹاف واپس لے لیا۔

فواد چوہدری پولیس دیکھ کر ایسے بھاگے جیسے ہتھنی بھاگ رہی ہو: شیر افضل مروت

 

پنجاب اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اپنے انتظام کردہ ظہرانے پر کھانا فراہم کرنے والے اسٹاف کو بھی واپس بلا لیا گیا، اسپیکر اور حکومت جو ایکشن لینا چاہتے ہیں شوق سے لیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم نے وزیر اعلیٰ کی تقریر کے دوران احتجاج کا آئینی حق استعمال کیا،ہم حقیقی اپوزیشن ہیں کمپرومائز اپوزیشن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوئی بیک ڈور بات نہیں کریں گے، ٹک ٹاکر وزیراعلیٰ نے ثابت کردیا وہ چھوٹے دل کی مالک ہیں، اپوزیشن کا احتجاج بھی برداشت نہیں کر سکیں۔ اپوزیشن قیادت نے اعلان کیا کہ مقدمات ہوں، گرفتاریاں یا سپیکر کوئی ایکشن لیں، ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے، مریم نواز کی 100دن کی کارکردگی یہ ہے کہ کسانوں سے گندم نہ خریدنا اور ہتک عزت بل لائی ہیں۔

Back to top button