حامد خان چاہتے ہیں ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے سینئر رہنما حامد خان کی جانب سے فواد چوہدری کی پارٹی میں واپسی کی شدید مخالفت کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ حامد خان پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں، جب تک ان سے جان نہیں چھڑائیں گے صحیح اپوزیشن نہیں کرسکتے، یہ چاہتے ہیں ان کے قد سے بڑے لوگ پی ٹی آئی میں نہ آئیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عزم استحکام آپریشن شروع ہونے سے پہلے متنازع ہوگیا۔ حکومت جو قانون لانا چاہ رہی ہے اس سے عدلیہ تباہ ہو جائے گی۔

واضح رہے کہ حامد خان نے کہا تھا کہ فواد چوہدری مشکل وقت میں پارٹی چھوڑ کر بھاگ گئے تھے، اب بھی کسی کے اشارے پر پارٹی کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

Back to top button