ایران انتخابات: کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نہ کرسکا، فیصلہ دوسرے مرحلے میں ہوگا

ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل نا کرسکا جس کے بعد دوبارہ ووٹنگ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے بیان میں کہا پہلے مرحلے میں کوئی امیدوار پچاس فیصد ووٹ نہیں لے سکا۔جس وجہ سے صدارتی انتخاب دوسرے مرحلے میں داخل ہوگئے، رن آف مرحلہ پانچ جولائی کو ہوگا۔جس میں صدارتی امیدوار سعید جلیلی اور مسعود پزشکیان مدمقابل ہوں گا۔

مسعود پزشکیان دس ملین سے زائد ووٹ لےکر پہلے نمبر رہے،سعید جلیلی نو ملین ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پررہے۔ عوام کی شرکت کےلیے پولنگ کا وقت بڑھایا گیا تھا۔ شہریوں نے رات بارہ بجے تک حق رائے دیہی استعمال کیا۔

ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا۔

Back to top button