گھی ملز ایسوسی ایشن نے فیکٹریاں بند کرنے کی دھمکی دے دی

گھی مل ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے کہا ہے کہ پاکستان میں کام کرنے والی تمام فیکٹریاں فی کلو پر پچاسی روپے ٹیکس دے رہی ہے جب کہ سابقہ فاٹا پاٹا میں صرف پندرہ روپے فی کلو دیا جارہا ہے، سابقہ فاٹا پاٹا کےلیے رعایت برقرار رکھی تو فیکٹریاں بند کر دیں گے۔

گھی ملز ایسوسی ایشن کی تنظیم پی وی اے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ بھی جائیں گے ، قانونی جنگ اور ہڑتال ساتھ ساتھ کریں گے، بجٹ پاس ہونےسے فی کلو گھی کی قیمت میں 10 سے 12 روپے اضافہ ہو جائے گا۔ چیئرمین پی وی ایم اے نے کہا کہ وزیر خزانہ طاقتوں کے سامنے بےبس نظر آرہے ہیں۔

Back to top button