مینار پاکستان بدسلوکی کیس: ٹک ٹاکر عائشہ نے تمام ملزمان کو معاف کردیا

مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون ٹاکر عائشہ نے تمام ملزمان کو معاف کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج گل عباس نے مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر خاتون سے بدسلوکی کے کیس پر سماعت کی۔

دوران سماعت متاثرہ خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے مقدمے کی پیروی نہ کرنے کا بیان قلمبند کراتے ہوئے بیانِ حلفی عدالت میں پیش کردیا۔ ٹک ٹاکر عائشہ اکرم نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے اللہ اور اس کے رسولؐ کی رضا کی خاطر تمام ملزمان کو معاف کر دیا ہے، مجھے ملزمان کے بری ہونے پر کوئی اعتراض نہیں ہے، میں آزادانہ رضامندی اور بغیر کسی خوف کے اپنا بیان عدالت میں قلمبند کرا رہی ہوں۔

عمران خان اور پارٹی کارکنوں کی رہائی کے بغیر ملک آگے نہیں جا سکتا: بیرسٹر سیف

متاثرہ خاتون کے بیان کے بعد مقدمہ میں نامزد ملزم عامر سہیل عرف ریمبو سمیت دیگر 12 ملزمان نے بریت کی درخواستیں دائر کردیں۔

عدالت نے وکلاء کو ملزمان کی بریت کی درخواستوں اور مدعیہ کے بیان پر دلائل کےلیے 26 اگست کو طلب کر لیا۔

یاد رہے کہ لاہور کے تھانہ لاری اڈا پولیس نے خاتوں کو ہراساں کیے جانے کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہےخاتون ٹک ٹاکر کو ہجوم کی جانب سے ہراساں کیے جانے کا واقعہ اگست 2021 میں پیش آیا تھا۔ سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہونے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ نے نوٹس لیا تھا۔

Back to top button