ویمنز ایشیا کپ،پاکستان نے نیپال کوہرادیا

  اے سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں  پاکستان نے نیپال کو 9 وکٹوں سے ہرادیا۔

نیپال نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 108 رنز بنائے۔پاکستان نے جواب میں  11.5  اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر مطلوبہ اسکور پورا کرلیا۔سعدیہ اقبال کی عمدہ بولنگ  ، ایک ہی اوور میں دو  وکٹیں حاصل کیں۔گل فیروزہ کی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پہلی نصف سنچری،گل فیروزہ اور  منیبہ علی کی 105 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ،منیبہ علی 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔

پاکستان  ٹیم اپنا تیسرا میچ منگل کو  متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گی۔

Back to top button