بیٹے کی شادی سے مکیش امبانی کی دولت بڑھ گئی

بیٹے کی شادی سے مکیش امبانی کی دولت بڑھ گئی۔ مکیش امبانی نے بیٹے کی شادی پر5ہزار کروڑ خرچ کرکے25ہزار کروڑ کمائے۔
مکیش امبانی کے بیٹے کی شاد ی7ماہ جاری رہی اسی دوران مکیش امبانی کی دولت میں 3ارب ڈالر کااضافہ ہوگیا۔پہلے اثاثے 118ارب ڈالر تھے جو بڑھ کر 121ارب ڈالر ہو گئے کیونکہ ریلائنس انڈسٹری کے شیئر میں 1فیصد اضافہ ہوا جس سے مکیش امبانی کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہوگی۔
رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کی نئی بہو کے”شب قدم“ سے امبانی مزید دولت مند ہو گئے۔اننت امبانی کی شادی میں 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے خرچ ہوئے ہیں مکیش امبانی کی دولت میں کمی نہیں ہوئی بلکہ ریکارڈ اضافہ ہی ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق 5 جولائی کو امبانی کے اثاثوں کی مالیت 118 ارب ڈالرز تھی تاہم 12 جولائی کو اثاثے 121 ارب ڈالرز ہوگئے اور وہ ایک درجہ ترقی کرتے ہوئےدنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں 11 ویں نمبر پر آئے ہیں۔

Back to top button