پی ٹی آئی کا کل عوامی اسمبلی اجلاس منعقد کرنےکااعلان

پاکستان تحریک انصاف نے کل عوامی اسمبلی اجلاس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

سپیکر عوامی اسمبلی اعجاز شفیع نے عوامی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران گیٹ کے باہر عوامی اسمبلی اجلاس منعقد ہوگا۔اجلاس میں اپوزیشن اراکین اسمبلی شریک ہوں گے۔11معطل اراکین اسمبلی بھی عوامی اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

جے یو آئی کا پی ٹی آئی کیساتھ مذاکراتی عمل آگے بڑھانے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی میں 11 اراکین کی معطلی کے بعد  پنجاب اسمبلی باضابطہ اجلاس کل ہوگا۔اپوزیشن کی ریکوزیشن پر  سپیکر پنجاب اسمبلی نے سہ پہر 3 بجے اجلاس طلب کیا ہے۔اپوزیشن کی ریکوزیشن میں امن و عامہ کی صورتحال اور مہنگائی ایجنڈا شامل ہے۔اپوزیشن نے اجلاس میں بھرپور احتتاج کرنے کی حکمت عملی بنا لی۔اراکین کی معطلی کے خلاف کل اپوزیشن احتتاج ریکارڈ کروائے گی۔اپوزیشن کے 11 معطل ارکان بھی اپوزیشن کے احتتاج میں شریک ہونگے۔

 

Back to top button