”مریم نواز کا ویژن محفوظ پنجاب“ کے 8منصوبوں کا افتتاح

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے  ”میرا پنجاب ۔۔۔محفوظ سے محفوظ تر“محفوظ پنجاب کیلئے8بڑے منصوبوں کا افتتاح کردیا۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے پہلے چائلڈ سیفٹی ورچوئل سینٹر کا افتتاح کردیا ۔28نئے فیچر سے مزین ایمرجنسی 15اپ گریڈڈ سنٹر کا بھی آغاز کردیا۔ون فائیو کا وٹس ایپ نمبر 03370000015 بھی متعارف کرادیا۔پینک بٹن  سیفٹی زون کا اغاز، پولیس کی مدد کے لئے صرف پینک بٹن کے کیمرے کے قریب آنا ہوگا۔سکول آف پولیس ٹیکنالوجیز اینڈ آرٹیفیشل انٹیلیجنس،البیرونی انسٹی ٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ انوویشن ،سیف سٹی اتھارٹی آڈیٹوریم کا افتتاح،سیف سٹی کی جدید  ویڈیو وال کا آغاز کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گرلز پولیس کیمیونیکشن آفیسر کے ساتھ ملکر سیف سٹی وویمن ہوسٹل کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیف سٹی وویمن ہوسٹل کی تکمیل کےلئے جنوری 25 کی ڈیڈ لائن دیدی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تین دن سے گھر سے دور سپیشل  بچے کو ریسکیو  کرنے والی کیمیو نیکشن آفیسر کو دوران خطاب پاس بلا لیا۔

   وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انٹرن شپ کے لئے موجود طلبا اور طالبات سے بھی فیڈ بیک لیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ون فائیو ایمرجنسی میں نئے 28 فیچر متعارف کرائے گئے۔ون فائیو پراردو، انگلش اور علاقائی زبانوں میں گفتگو کی سہولت متعارف کرادی گئی۔روبو کال کے ذریعے کالر سے فیڈ بیک لیا جاسکے گا۔ کالر کی مدد پر متعین پولیس وین کی لوکیشن رسپانس ٹائم اور فیڈ بیک بھی لیا جاتا ہے۔

مریم  نواز نے کہا کہ سیف سٹی میں 204 بیڈ دومنزلہ وویمن  ہوسٹل بنایا جائے گا۔وویمن ہوسٹل میں گیم ایریا، ڈے کیر، لائبریری ہال اور دیگر بنائے جائیں گے ۔

 وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب 15 سینٹر کی نئے ایمرجنسی -15 ڈیمو مرکز ۔سیف سثی میں قائم ٹریفک سینٹر کا دورہ بھی کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سیف سٹی کیمروں سے ٹریفک مانیٹرنگ کا بھی مشاہدہ کیا۔آئی جی ڈاکٹر عثمان انور اور ایم ڈی احسن یونس نے بریفننگ دی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پولیس کیمونٹی افسروں سی بات چیت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اپنی  بیٹیوں پر فخر ہے۔

 صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت عظمی بخاری ،  چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان  آئی جی ڈاکٹر عثمان انور،  معاون خصوصی ذیشان ملک،سی سی پی او بلال کمیانہ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

Back to top button