پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل سے کوئی ایسا مواد ملا ہے جس سےیہ منت ترلے کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔ عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے عمران خان کے فوج سے مذاکرات کے بیان پر ردعمل دیتےہوئےکہا کہ انہیں فوج اور پی ٹی آئی میں بات چیت کاکوئی امکان نظر نہیں آتا، برف پگھلنے یا بیک ڈور مذاکرات پر ڈی جی آئی ایس پی آر بات کر سکتے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا سیل سے کوئی ایسا مواد ملا ہے جس سےیہ منت ترلے کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

 

سیاسی جماعت سے وابستگی کااقرار نامہ تبدیل نہیں ہوگا،مسودہ قانون پیش 

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نےکہاکہ یوٹرنز کےعلاوہ عمران خان کی ذات میں کوئی چیز مستقل نہیں،پہلے کہتےتھے چھوڑوں گا نہیں،اب کہتے ہیں مجھ سے بات کرو۔انہوں نےکہاکہ یہ کیاکوشش ہےکہ فوج کو سیاست میں لایا جائے یا اپنی حمایت کرنےکا کہاجائے، ان کےسوشل میڈیا سیل سےغالباً کوئی ایسا مواد ملا ہے جس سےیہ منت ترلے کرنےپر مجبور ہوئے ہیں۔

یادرہے کہ اڈیالہ جیل کےکمرہ عدالت میں صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کے دوران عمران خان نے فوج سے مذاکرات پر رضا مندی ظاہر کی تھی۔

Back to top button