اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ قابل برداشت نہیں،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کاکہنا ہے کہ اشیا خورونوش کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ برداشت نہیں کیاجائے گا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف مہنگائی کے خاتمے کے لئے سرگرم،ایک ہی ہفتے میں دوسری بار اجلاس طلب کرلیا۔اجلاس میں چکن دودھ کے نرخ میں مصنوعی اضافہ روکنے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیاگیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دودھ میں ملاوٹ کے خاتمے کے خصوصی مہم شروع کرنے کا حکم دیدیا۔

اجلاس کے دوران چکن, دودھ کی سپلائی چین میکنزم اور نرخ  کے تعین سے متعلق امور پر بریفننگ ،تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے نرخ کی مانیٹرنگ اور استحکام کے لیے مزید موثر نظام بنانے کی ہدایت کردی۔

مریم نواز نے کہا کہ  سپلائی چین کی کارکردگی میں بہتری کے لیے اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا ۔جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے سپلائی چین کو بہتر بنا کر قیمتوں میں استحکام لایا جائے ۔قیمتوں میں مصنوعی اضافہ قابل برداشت نہیں ۔

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،سکیورٹی  امور پرتبادلہ خیال

اجلاس میں سینٹر پرویز رشید ، سینئر منسٹر مریم اور رنگ زیب،پرائس کنٹرول ٹاسک فورس کی چیر پرسن سلمی بٹ، چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،سیکرٹری زراعت افتخار سہو، سیکرٹری خوراک معظم سپرا، سیکرٹری لائیو سٹاک مسعود انور، پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال اور دیگر حکام موجود تھے۔

Back to top button