وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات،سکیورٹی  امور پرتبادلہ خیال

وزیراعظم شہبازشریف سے آرمی چیف جنرل سید عاصم  منیر کی ملاقات،سکیورٹی امور پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

وزیراعظم شہبازشریف اور آرمی چیف سید عاصم منیر کی ملاقات ایوان وزیراعظم میں ہوئی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے وزیراعظم کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر بریف کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کا پاک فوج کی پیشہ ورانہ  اور آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اشیاخورونوش کی قیمتوں میں اضافہ قابل برداشت نہیں،مریم نواز

ملاقات میں قومی و داخلی سلامتی سے متعلق امور اور اینٹلی جنس بیسڈ اپریشنز میں حاصل کامیابیوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

Back to top button