عمران خان کا تو اللہ کو پتہ ہے کس سے مذاکرات کریں گے ،محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ عمران خان کا اللہ کو پتا ہے کس سے مذاکرات کریں گے کس سے نہیں ۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایم کیو ایم وفد سے ملاقات ، آئی پی پیز کے حوالے سے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

محسن نقوی نے کہا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے ایم کیو ایم کے تحفظات وزیراعظم تک پہنچائے ہیں۔خالد مقبول   ہمارے لیے بہت اہم ہیں اور وزیراعظم اس پر وزیر توانائی کو ہدایات دے چکے ہیں۔حکومت اس حوالے سے نئی حکمت عملی مرتب کر رہی ہے۔

وزیرداخلہ کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں احتجاج صوبائی معاملہ ہے،ہم صوبائی حکومت کی  100 فیصد معاونت کر رہے ہیں۔ہمارا کام صوبائی حکومت کی مدد کرنا ہے چاہے وہ کوئی بھی صوبہ ہو۔پاراچنار اور بلوچستان سمیت سیکیورٹی معاملات پر صوبوں سے رابطے میں ہوں،پارا چنار کے زخمیوں کو جلد از جلد پشاور پہنچانے اور علاقے کی صورتحال بہتر بنانے کیلیےکام ہو رہا ہے۔سیکیورٹی معاملات پر کارروائی کر رہے ہیں۔اس وقت ملک میں صورتحال متوازن ہے،موجودہ سیاسی صورتحال میں ایسا کوئی ایشو نہیں کہ جس پر پریشانی کی ضرورت ہو ۔

محسن نقوی کاکہنا تھا کہ پاراچنار سمیت علاقوں میں صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پارا چنار کے معاملے پر کسی نے معاملہ حل کیا ہے تو وہ وفاقی حکموت نے کیا ہے۔یہ ہماری کوششوں سے سئیز فائر ہوا ہے۔زمین کے جھگڑے پر لڑائی شروع ہوئی جس نے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔حکموت اور ہماری فورسز نے گروپوں کو ٹیبل پر بیٹھایا اور سیز فائر کروای۔

سرکاری سطح پر مفت خوری کو ختم کیا جائے،لیاقت بلوچ

وزیرداخلہ نے کہاکہ  ہمارے عمل دخل سے ہی یہ معاملہ ہینڈل ہوا ہے۔

Back to top button