ایران کا اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کااعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر نے کہاکہ ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تو تہران کا فرض بن گیا ہے۔اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیاد فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے ملک کے اندر ہونے والے  اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتا ہے۔مجرم اور دہشتگرد صیہونی حکومت نے ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کیا اور ہمیں سوگوارکیاہے۔

 اسماعیل ہنیہ کی شہادت،ایران نے ”سرخ پرچم“لہرادیا

ایرانی سپریم لیڈر نے کہاکہ   ہنیہ نے  قابل عزت راہ میں  جان داؤ پر لگا کر جدوجہد کی ہے اور شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔

Back to top button