اسماعیل ہنیہ کی شہادت،ایران نے ”سرخ پرچم“لہرادیا

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران نے انتقام کی علامت سرخ پرچم لہرا کر اعلان جنگ کردیا۔

ایرانی دارلحکومت تہران میں  سرخ پرچم لہرایاگیا۔

دوسری جانب ایران نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر 3روزہ قومی سوگ کااعلان بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کااعلان کردیا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہاکہ ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا تو تہران کا فرض بن گیا ہے۔اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیاد فراہم کی۔

انہوں نے کہا کہ ایران اپنے ملک کے اندر ہونے والے  اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینا اپنا فرض سمجھتا ہے۔مجرم اور دہشتگرد صیہونی حکومت نے ہمارے گھر میں ہمارے مہمان کو شہید کیا اور ہمیں سوگوارکیاہے۔

ایران کا اسماعیل ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان

ایرانی سپریم لیڈر نے کہاکہ   ہنیہ نے  قابل عزت راہ میں  جان داؤ پر لگا کر جدوجہد کی ہے اور شہادت کے مرتبے پر فائز ہوئے۔

Back to top button