احمد وقاص جنجوعہ کی ایک کیس میں ضمانت منظور،دوسرے میں خارج

پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈنیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی ایک کیس میں ضمانت منظور ،دوسرےمیں خار ج کردی گئی۔

اسلام آباد کی عدالت نے پیکا ایکٹ کےتحت درج مقدمے میں پی ٹی آئی کے انٹرنیشنل میڈیا کو آرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دےدیا۔

انسداددِہشتگردی عدالت اسلام آباد نے بارودبرآمدگی کیس میں پی ٹی آئی میڈیا کوآرڈنیٹراحمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت خارج کرنے کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا۔

تحریری حکمنامے میں کہا گیا کہ وقاص جنجوعہ پر مدعی مقدمہ نے کلاشنکوف رکھنے، بارود برآمدگی پر شکائت دائر کی۔ریکارڈ کے مطابق وقاص جنجوعہ سے کلاشنکوف، بارودی مواد برآمد ہوا جو گھناؤنا الزام ہے۔وقاص جنجوعہ نے قلعدار تنظیم کے ساتھ روابط کا انکشاف کیا۔وکیل وکیل صفائی کے مطابق وقاص جنجوعہ کو نامعلوم افراد نے گرفتار کیا۔وکیل صفائی کے مطابق وقاص جنجوعہ کی غیرقانونی گرفتاری کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر تھی۔

حکمنامے میں مزید کہا گیا کہ وقاص جنجوعہ کا الزامات سے جوڑنے کے لیے کافی شواہد موجود ہیں،وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت خارج کی جاتی ہے۔

دریں اثنا پی ٹی آئی انٹرنیشنل میڈیا کوآرڈینیٹر احمد وقاص جنجوعہ کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری سےمتعلق درخواست کی سماعت اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس کے ڈیوٹی مجسٹریٹ عباس شاہ نےکی۔ عدالت نے وقاص جنجوعہ کی 50 ہزار روپے کے مچلکوں کےعوض ضمانت مںظور کرتے ہوئے فوری رہائی کا حکم دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اسلام آباد پولیس نے پی ٹی آئی سیکریٹریٹ پر چھاپا مارکر احمد وقاص جنجوعہ جب کہ ایف آئی اے نےریاست مخالف پراپیگنڈے میں ملوث ہونے پر رؤف حسن کو گرفتار کیاتھا۔

Back to top button