مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی اپیل تیار

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست تیار کرلی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن  کی جانب سے نظر ثانی درخواست آئندہ چند روز میں سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے ۔مخصوص نشستوں  کے 12 جولائی کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی دائر کرنے کی آخری تاریخ 11 اگست ہے۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن جیل سے رہا

الیکشن کمیشن کا نظر ثانی کی درخواست کے لیے وکیل کی خدمات کے لیے 3 ناموں پر غور کیاجارہاہے۔

Back to top button