این آر او نہیں دوں گا کہنے والا آج رحم کی اپیل کر رہا ہے : عظمیٰ بخاری

 وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے عمران خان کے 9 مئی واقعات پر مشروط معافی کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  9 مئی کی ناکام بغاوت کاماسٹر مائنڈ کمال ڈھٹائی اور بے شرمی سے مشروط معافی مانگ رہاہے، ایک سال باقاعدہ لوگوں کی ذہن سازی کی لوگوں کو اشتعال دلایاگیا۔ کل تک جو شخص کہتاتھا کسی کو این آر او نہیں دوں گا آج وہ رحم کی اپیل کررہا ہے۔

وزیر اطلاعات کاکہناتھا کہ پی ٹی آئی کےلوگوں کےحملے کی ایک دو نہیں سیکڑوں کی تعداد میں ویڈیوز سوشل میڈیا کےہر پلیٹ فارم پر موجود ہیں، کل تک جو شخص کہتا تھا کسی کو این آر او نہیں دوں گا آج وہ رحم کی اپیل کررہا ہے، تمہارے مگرمچھ کےآنسو اور بناوٹی معافیاں تمہارے منہ پر واپس ماری جارہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیرمشروط معافی تو عدالتیں قبول نہیں کرتیں پاکستان کےعوام شہداء کےمجسمے جلانے پر مشروط معافی کیسے قبول کرلیں؟ عمران خان اب ناک سےلکیریں بھی نکالیں گے تو ان کےدامن پر لگے سیاہ دھبے صاف نہیں ہوسکتے۔

عظمیٰ بخاری کاکہنا تھاکہ کرنل شیر خان اور ایم ایم عالم کی بہادری کی مثالیں آج بھی بھارت جیسا دشمن ملک دیتا ہے،ان بدبختوں نے ان قومی ہیروز کےمجسمے جلائے۔

ملک بھر میں جلسے کریں لیکن کوئی لڑائی نہ کی جائے، عمران خان کی علی امین گنڈا پور کو ہدایت

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاکہ عمران خان نےخود کہاتھا مجھے دوبارہ گرفتار کیاتو میرے لوگوں کا یہی ردعمل ہوگا،پوری دنیا کےمیڈیا نےرپورٹ کیا پی ٹی آئی کے لوگوں نےفوجی تنصیبات پرحملے کیے، عمران خان نے گرفتاری کے اگلے دن خود اعتراف کیامیری گرفتاری پر لوگوں نے ردعمل دیا۔عظمیٰ بخاری کا کہناتھا کہ کچھ دن پہلے عمران خان نےجی ایچ کیو پر حملے کابھی اعتراف کیا، ایک طرف تم بانی پاکستان کا گھر جلاتے ہو دوسری طرف بےشرمی سےمعافی بھی مشروط مانگتے ہو،کور کمانڈر ہاؤس میں یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کی قیادت میں پی ٹی آئی نےحملہ کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہاکہ حسان نیازی نے کور کمانڈر کا یونیفارم لہرایا پھرجلایا، کور کمانڈر ہاؤس پرحملے کے وقت علیمہ خان،عظمیٰ خان اور رانی خان وہاں موجود تھیں، فوجی تنصیبات اورحساس ادارے کےدفاتر پر حملوں کےویڈیو ثبوت موجود ہیں۔

Back to top button