صنم جاوید کی دہشت گردی کے مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی کارکن صنم جاوید کی دہشت گردی کے مقدمے میں 7 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے پولیس کو انہیں گرفتار کرنے سےروک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےاس حوالے س دائر درخواست پرسماعت کی اور صنم جاوید کو 7 دنوں میں متعلقہ عدالت سےرجوع کرنے کی ہدایت کی۔ صنم جاوید نے دہشت گردی کےمقدمے میں حفاظتی ضمانت کےلیے اسلام آباد ہائی کورٹ سےرجوع کیاتھا۔

بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا بیان: سندھ حکومت نے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ کا اخراج چیلنج کردیا

دائر  درخواست میں کہاگیا تھاکہ مقدمے میں بلاجواز گھسیٹا جارہاہے، ایف آئی آر میں نامزد ملزمہ نہیں ہوں، پٹیشنر پرالزام نہیں کہ وہ غیرقانونی طور پراکٹھے اجتماع کا حصہ تھی۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ ضلع میانوالی کےتھانہ موسیٰ خیل میں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت دی جائے تاکہ متعلقہ عدالت سےرجوع کیا جاسکے۔

Back to top button