بلاول بھٹو کے خلاف نازیبا بیان: سندھ حکومت نے شیخ رشید کے خلاف مقدمہ کا اخراج چیلنج کردیا

حکومت سندھ نے شیخ رشید کےخلاف تھانہ موچکو میں درج مقدمہ ختم کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کےفیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔

سندھ حکومت نے عوامی مسلم لیگ کےسربراہ شیخ رشید کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی جس میں استدعا کی گئی ہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا 25 جون کافیصلہ خلاف قانون ہے جسےکالعدم قراردیا جائے۔

دائر درخواست میں کہاگیا ہےکہ چیمبر میں سماعت کرکے جج نےاپنا مائنڈ اپلائی نہیں کیا، شیخ رشید نےمیڈیا کےسامنے بلاول بھٹو کےخلاف نازیبا زبان استعمال کرکے پارٹی ورکرز کو اشتعال دلایا، بلاول بھٹو ایک بڑی سیاسی جماعت کےچیئرمین اور سابق وزیر خارجہ ہیں ان کےخلاف نازیبا زبان کا استعمال ملک میں صورت حال کی خرابی کا باعث بن سکتا ہے۔

جنرل فیض حمید کے کالے کرتوت جو اُن کے زوال کا سبب بنے؟

دائر درخواست میں کہاگیا ہےکہ  ہائی کورٹ کامقدمہ خارج کرنے کافیصلہ خلاف قانون ہےاور مزید تحقیقات کاتقاضا کرتا ہے،ملزم نےاپنے جرم کا اعتراف کیاہے، ایک جرم سرزد ہونے کی صورت میں اس کےدوسرے مقام پر اثرات کی بنیاد پر کارروائی ہوسکتی ہے لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ نےاپنے اختیارات سے تجاوز کیا۔

یاد رہے کہ 25 جون کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیخ رشید کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کےخلاف نازیبا زبان استعمال کرنےپر کراچی میں درج مقدمہ خارج کرنے کاحکم دے دیا تھا۔

Back to top button