آصفہ بھٹو نے اپنے نام کا ہی انعام نکال دیا

متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ میں آصفہ بھٹو کے ہاتھوں سے اپنے ہی نام کا انعام نکل آیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق جشنِ آزادیٔ پر کراچی میں قائم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) قونصلیٹ میں تقریب کا اہتمام  ہوا ۔آصفہ بھٹو زرداری نے بطورِ مہمانِ خصوصی شرکت کی، تقریب کے دوران قرعہ اندازی بھی کی۔حاضرین کے لیے ہونے والی اس قرعہ اندازی کے لیے آصفہ بھٹو زرداری کو بلایا گیا تو خاتونِ اوّل نے اپنے نام کی ہی پرچی نکال لی تھی۔

سانپ سے ورجینیا میں ہزاروں گھروں کی بجلی بند

آصفہ بھٹو کے ہاتھوں سے نکلنے والی پرچی پر جب ان کا اپنا ہی نام نکل آیا تو ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا تھا  پھر آصفہ بھٹو زرداری نے اپنے نام کے دبئی ریٹرن ہوائی ٹکٹ کی اس پرچی کو منسوخ کر کے دوسرے مہمان کی پرچی نکالی۔

Back to top button