پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردی کی حمایت اور مالی معاونت کررہی ہیں: صدر آصف علی زرداری

متاثرینِ دہشت گردی کےعالمی دن پر دہشت گردی کےتمام متاثرین کو خراجِ عقیدت پیش کرتےہوئے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نےکہا کہ جانیں قربان کرنے والے سیکیورٹی فورسز کےبہادر اہلکاروں اور عوام کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردی کی حمایت اور مالی معاونت کررہی ہیں۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے کہاکہ یہ دن دہشت گرد عناصر کےہاتھوں پیاروں کو کھونے والےخاندانوں کی تکالیف کی یاد دلاتا ہے،دہشت گردی کےخلاف جنگ کی پاکستان نے بھاری قیمت چکائی ہے۔ دہشت گردی نےملکی معیشت کو اربوں ڈالر کا مالی نقصان پہنچایا۔

فوجی عدالت میں کیس چلنے کا عمران خان کا خدشہ درست ثابت ہو سکتا ہے : عرفان صدیقی

صدر زرداری کاکہنا تھاکہ ہم نے دہشت گردی کی وجہ سےہزاروں شہریوں اور سیکیورٹی اہلکاروں کو کھویا، سابق وزیرِ اعظم محترمہ بینظیر بھٹو کوبھی دہشت گردوں نےشہید کیا، متعدد سیاسی اور مذہبی رہنما بھی دہشت گردوں کےہاتھوں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ان کاکہنا ہےکہ پاکستان مخالف قوتیں دہشت گردی کی کارروائیاں انجام دینے کےلیے عسکریت پسند بھیج رہی ہیں، ہماری قوم نےچیلنجوں کےمقابلے میں بے مثال عزم اور استقامت کا مظاہرہ کیا۔

Back to top button