فیک نیوز کیس: فرحان آصف مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

لاہور کی مقامی عدالت نے برطانیہ میں ہنگاموں کا باعث بننےوالی فیک نیوز دینے والےملزم فرحان  آصف کےجسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔

ایف آئی اے نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونےپر ملزم فرحان آصف کو سخت سکیورٹی میں ضلع کچہری کی عدالت میں پیش کیاجہاں ایف آئی اے نے ملزم کےمزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا کو منظور کرلی، عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے اسے 4 روز کےلیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

انگلینڈ میں نسلی فسادات پھیلانے پر گرفتار ڈیفنس لاہور کا لڑکا کون ہے ؟

 

یادرہے کہ پولیس نے دو روز قبل برطانیہ میں ہنگاموں کاباعث بننے والی فیک نیوز دینےکے الزام میں لاہور سے فرحان کوگرفتار کیاتھا۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کے مطابق فرحان آصف پاکستان میں ایک نیوز پلیٹ فارم کےلیے کام کرتاہے اور ملزم سےتفتیش میں وہ جعلی خبریں دینے میں ملوث پایاگیا۔

Back to top button