امریکہ میں منجمد لاش کی شناخت کا معمہ حل

 امریکہ میں غار سے منجمد شکل میں ملنے والے شخص کی شناخت  کامعمہ حل ہوگیا۔

پنسلوانیا کی ایک غار سے لاش دریافت ہوئی تھی ۔فورٹ واشنگٹن سے تعلق رکھنے والےنکولس پال   کی عمر 27 سال بتائی گئی۔

اس شخص کی شناخت میں ٹیکنالوجی نےکوئی کردار ادا نہیں کیا بلکہ ریاستی پولیس نے اس کیس کو پرانے طریقوں سے حل کیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ 16 جنوری 1977 کو ہائیکرز نے ایک شخص کی منجمد لاش کو البانی ٹاؤن شپ کی ایک غار میں دریافت کیا ۔موت منشیات کے زیادہ استعمال سے ہوئی تھی۔

ٹائی ٹینک کے ملبے کی نئی ناقابل یقین تصاویر سامنے آ گئیں

پوسٹمارٹم کے دوران لاش سے فنگرپرنٹ اور دانتوں کا ریکارڈ اکٹھا کیا گیا تھا مگر وہ فنگرپرنٹ گم ہوگئے۔

Back to top button