مڈل آرڈر کا نہیں بلکہ ٹیل اینڈر کا بیٹرہوں،افتخاراحمد

قومی کرکٹر افتخار احمد کا کہنا ہے کوشش ہے کہ دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آ جاؤں۔ میں مڈل آرڈر کا نہیں بلکہ ٹیل اینڈر کا بیٹرہوں۔

افتخار احمد کا اقبال اسٹیڈیم میں پریکٹس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بطور پروفیشنل کھلاڑی جب آپ اچھا  پرفارم کرتے ہیں تو بہتر مواقع بھی ملتے ہیں۔ ریڈ بال کی تیاری کر رہا ہوں، صرف ایک اننگز میں موقع ملا۔ میں ہمیشہ ریڈ بال  کرکٹ کو انجوائے کرتا ہوں کوشش ہے کہ دوبارہ ریڈ بال کرکٹ میں آ جاؤں۔ میں مڈل آرڈر کا نہیں بلکہ ٹیل اینڈر کا بیٹرہوں۔

کرکٹر افتخار احمد نے کہاکہ  دنیا میں مڈل آرڈر بیٹر چوتھے یا پانچویں نمبر پرکھیلتے ہیں میں ساتویں  نمبر آتا ہوں۔ ڈومیسٹک کرکٹ میں چوتھے نمبر پر پرفارم کیا ہے۔ چاہتاہوں کہ جس نمبر پر پرفارم کیا اُسی پوزیشن پرقومی ٹیم میں بھی کھیلوں۔

 ایشین چیمپئینز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ،پاکستان،ملائیشیا میچ برابری پرختم

افتخاراحمد نے مزیدکہا کہ  ہمیشہ مصباح الحق کو فالو کرتا ہوں جب اس کے ساتھ کھیلتا تھا تب بھی فالو کرتا تھا۔ ون ڈے کرکٹ میں سیچوئیشن کو دیکھ کر کھیلنا پڑتا ہے۔ ایک مکمل بیٹر ہوں جہاں پاور ہٹنگ کی ضرورت پڑی وہاں پاورہٹنگ کروں گا۔

Back to top button