دنیاکی سب سےلمبی زلفیں رکھنےکااعزازحاصل کرلیا

چھ سال کی عمرمیں بالوں کی خراب کٹنگ کا اس قدردکھ ہوا کہ بھارتی لڑکی نیلانشی پٹیل نے آئندہ کبھی بال نہ کٹوانے کی ٹھان لی اورحیران کن طورپراس ضد نے نیلانشی کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج کرادیا۔17سالہ نیلانشی پٹیل کو 18 سال سے کم عمرافراد میں دنیا میں سب سےلمبی زلفیں رکھنےکااعزازحاصل ہے۔ ان کےبالوں کی لمبائی 6 فٹ اور2.8 انچ ( 190 سینٹی میٹر) ہے۔ لمبے گیسوؤں کی بدولت نیلانشی کو ان کی دوستیں مشہورافسانوی کردار’رپنزل‘ کے نام سے پکارتی ہیں۔17سالہ نیلانشی نے پہلی بار21 نومبر2018 لمبی ترین زلفوں کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا تھا جب ان کےبالوں کی لمبائی 170.5 سینٹی میٹر تھی۔ اب حال ہی میں گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سےدوبارہ ان کے بالوں کی پیمائش کی گئی اوران کے بالوں کی لمبائی 190 سینٹی میٹرریکارڈ کی گئی۔
گنیزورلڈ ریکارڈ نےانسٹاگرام پر نیلانشی کی زمین کوچھوتے ہوئے بالوں کی دوتصاویربھی پوسٹ کیں۔
6 سال کی عمرمیں فیصلہ کیا کبھی بال نہیں کٹواؤں گی۔نیلانشی نے بتایا کہ جب وہ چھ برس کی تھیں تو حجام نے ان کے بال اس برے طریقےسے کاٹےکہ انہیں بال کٹوانےسے ہی نفرت ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ ’وہ بہت ہی بُرا ہئیر کٹ تھا لہٰذا میں نےفیصلہ کیا کہ آئندہ کبھی بال نہیں کٹواؤں گی، اس وقت میری عمرچھ برس تھی‘۔
نیلانشی کےلمبے بالوں کا رازکیا ہے؟
جب نیلانشی پٹیل سےان کے لمبے بالوں کا رازپوچھا گیا تو انہوں نے بتایا کہ وہ ایسا خاص تیل استعمال کرتی ہیں جو کہ ان کی والدہ خاص اجزاء سےتیارکرتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ’یہ میری ماں کا خواب تھا کہ میرا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہو۔ مجھےاپنےبالوں سےبہت محبت ہےاورمیں انہیں کبھی نہیں کٹوانا چاہوں گی‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں خوش ہوں کہ میرا نام گنیز بُک میں درج کیا گیا ہےاب میری زندگی میں ایک نیا باب شروع ہوا ہےجہاں ساری دنیا کےلوگ مجھے جانتے ہیں‘۔
اپنے بالوں کا خیال کیسے رکھتی ہیں؟
جب نیلانشی سےان کے بالوں کی خیال رکھنے کےبارے میں پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ ہفتےمیں ایک باراپنے بالوں کو دھوتی ہیں اورانہیں سکھانےمیں آدھا گھنٹہ جبکہ سلجھانےمیں تقریباً ایک گھنٹہ لگتا ہے۔نیلانشی، جو کہ 12ویں جماعت کی طالب علم ہیں، جب ان سےان کے مستقبل کےبارےمیں پوچھا گیا توان کا کہنا تھا کہ وہ سافٹ وئیرانجینیئربننا چاہتی ہیں اوروہ فی الحال جوائنٹ انٹرنس ایگزام کی تیاری کررہی ہیں. وہ کہتی ہیں بالوں دیکھ بھال نے کبھی ان کی پڑھائی میں خلل پیدا نہیں کیا۔ نیلانشی نے مزید بتایا’میں نے کبھی بھی اپنےبالوں کوپڑھائی میں آڑے آنے نہیں دیا کیونکہ جب بھی میری ماں میرے بال صاف کرتی ہیں تومیں کتاب ہاتھ میں لیے بیٹھی ہوتی ہوں اورمیں ایسا بچپن سےکررہی ہوں لہٰذا اب مجھےاس کی عادت ہوگئی ہے۔ نیلانشی کا یہ خواب ہےکہ وہ مزید عالمی ریکارڈزبنائیں اورمستقبل میں وہ 18سال سےزائد عمرکے لوگوں میں بھی لمبےترین بال رکھنےکا ریکارڈ بنائیں۔