چوری شدہ مینڈیٹ والی حکومت ترمیم کا حق نہیں رکھتی،عمرایوب
اپوزیشن لیڈرعمرایوب کاکہنا ہے کہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ یہاں بیٹھی ہے، یہ اسمبلی ترمیم کا مینڈیٹ نہیں رکھتی۔
قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ ووٹ ہو عزت دو سے بوٹ کو عزت دو کا سفر ہے، آپ ایک ارب سے تین ارب فی ایم این اے کا فقرہ بولتے، آپ نامعلوم لوگوں کا شکریہ بھی دا کرتے، آپ ان لوگوں کے ڈالوں کا بھی شکریہ ادا کرتے۔
عمر ایوب نے کہاکہ یہ پورا پراسس بدبودار پراسس ہے، آپ آزاد عدلیہ کو ختم کرنے جارہے ہیں، یہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ یہاں بیٹھی ہے، آپ آزاد عدلیہ کو ختم کرنے جارہے ہیں یہ حکومت چوری شدہ مینڈیٹ کے ساتھ یہاں بیٹھی ہے، یہ اسمبلی ترمیم کا مینڈیٹ نہیں رکھتی۔
اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ پاکستانی عوام فارم 47 کی حکومت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کرتے، آئینی ترمیم کے ذریعے یہ آزاد عدلیہ کو ختم کرنے جارہے ہیں، یہ اسمبلی ترمیم کا مینڈیٹ نہیں رکھتی، پاکستانی عوام فارم 47 کی حکومت کا مینڈیٹ تسلیم نہیں کرتے، آئینی ترمیم کے ذریعے یہ آزاد عدلیہ کو ختم کرنے جارہے ہیں، ہمارے 5 لوگوں کو زد و کوب کرکے رکھا گیا ان کا بھی شکریہ ادا کرتے۔