مسجد نبوی میں نعرے بازی کا واقعہ، ایک پاکستانی کو سزا ہوگئی

مسجد نبوی میں 27 رمضان المبارک کو سیاسی نعرے بازی اورشور شرابا کرنے پر ایک گرفتار پاکستانی کو 3 سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔
بلوچ قوم پرست چینیوں کو کیوں نشانہ بنا رہے ہیں؟
سعودی عرب میں مدینہ منورہ کی عدالت نے ایک پاکستانی شہری کو سزا سنادی۔ محمد طاہر کو 3 سال قید اور 10 ہزار ریال جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
مسجد نبوی میں 27 رمضان المبارک میں شہباز شریف کی کابینہ کے ارکان کے پہنچنے پر چور اور غدار کے نعرے لگانے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد مقامی انتظامیہ کی جانب سے پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ 10 اپریل کوعمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد شہباز شریف نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا، وہ سب سے پہلے سعودی عرب کے دورے پر گئے تھے جہاں ان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان بھی شامل تھے۔اور وفاقی وزیر مریم اورنگزیب اور شاہ زین بگٹی کے مدینہ منورہ میں روضہ رسولﷺ پر حاضری کے موقع پر وہاں موجود پاکستانیوں نے چور اور غداری کے نعرے لگائے تھے۔
علاوہ ازیں مسجد نبوی میں شور شرابہ اور سیاسی نعرے بازی پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں پر کڑی تنقید کی گئی اور اسے سوچی سمجھی سازش قرار دیا گیا تھا۔
