سندھ طاس معاہدے کا خاتمہ اقدام جنگ سمجھا جائے گا،بلاول بھٹو

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کاکہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کا خاتمہ اقدام جنگ سمجھا جائے گا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو  زرداری کابی بی سی کو انٹرویو میں کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف بھارت کو پہلگام واقعہ کی غیر جانب دارانہ انکوائری کی پیشکش کر چکے جب کہ ماضی میں بھی ایسے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔جب میں وزیر خارجہ نہیں تھا تو پاکستان ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں تھا۔ میرے وزیر خارجہ کے دور میں پاکستان گرے لسٹ سے نکلا، اس کا مطلب ہے عالمی برادری نے یہ موقف تسلیم کیا کہ پاکستان کا ایسی تنظیموں سے کوئی تعلق نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ بھارت اس وقت جذباتی اور غیر معقول اقدامات کر رہا ہے۔ وزیر اعظم بھارت کو پہلگام واقعہ کی غیر جانب دارانہ انکوائری کی پیشکش کر چکے جب کہ ماضی میں بھی ایسے بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔

Back to top button