اداکارہ سکینہ سمو کادوسری شادی نہ کرنے کا مشورہ

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ و ہدایت کارہ سکینہ سمو نے دوسری شادی نہ کرنے کا مشورہ دیدیا۔

معروف اداکارہ سکینہ سمو  نے کہا کہ طلاق یافتہ چاہئے مرد ہو یا خاتون اگر ان کے بچے ہیں تو بچوں کی خاطر دوسری شادی نہ کریں۔

سکینہ سمو نے کہاکہ  اگر خاتون اپنے اور اپنی اولاد کے مالی اخراجات خود اُٹھا سکتی تودوسری شادی نہ کرے۔سگے والدین سگے ہی ہوتے ہیں، سوتیلے وہ پیار اور محبت دوسرے کی اولاد کو چاہ کر بھی نہیں دے سکتے۔ میں نے والدین کی رضامندی سے پسند کی شادی کی تھی یہ شادی زیادہ عرصے قائم نہ رہ سکی۔

حدیقہ کیانی نے ہمایوں سعید کیساتھ گانا ریلیز کردیا

 سکینہ سمو نے کہاکہ  کئی لوگ مجھے آسرا دیتے ہیں کہ آپ کو فلاں ڈرامے میں کاسٹ کریں گے  مگر ڈرامہ چل پڑتا ہے مجھے کاسٹ نہیں کیاجاتا۔

Back to top button