واٹس ایپ ویب ورژن میں گروپ کالز کے فیچر کا اضافہ

واٹس ایپ کی جانب سے میسجنگ پلیٹ فارم کے ویب ورژن میں ایک بڑی اپ ڈیٹ کی جا رہی ہے۔
ویسے تو واٹس ایپ کے ویب ورژن میں متعدد فیچرز دستیاب ہیں جو موبائل ایپس میں استعمال کیے جاتے ہیں۔
مگر اب تک اس میں گروپ وائس اور ویڈیو کالز کی سہولت دستیاب نہیں تھی۔
ایک رپورٹ کے مطابق ابھی واٹس ایپ کے ویب ورژن میں وائس اور ویڈیو کالز ون آن ون چیٹس پر دستیاب ہے۔
مگر اب واٹس ایپ کے ویب ورژن کے بیٹا ورژن میں گروپ چیٹس کے اندر آڈیو اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
اس فیچر کے تحت صارفین 32 افراد سے گروپ چیٹ کرسکیں گے اور اسے اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا تحفظ حاصل ہوگا۔
گروپ کالز کے دوران اسکرین شیئرنگ کی سہولت بھی صارفین کو دستیاب ہوگی۔
جب بھی یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب ہوگا تو گروپ چیٹس کی ونڈو میں ایک کال بٹن نظر آئے گا جس پر کلک کرکے وائس یا ویڈیو کال کی جاسکے گی۔
