حزب اللہ کے سربراہ نے ایرانی سپیکر کو خط لکھ دیا

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف کو خط لکھا ہے۔

نعیم قاسم نے اپنے خط میں کہا ہے کہ ایران نے اسرائیل کو لبنان سمیت تمام محاذوں سے پیچھے ہٹنے ہر مجبور کیا، ایران نے بیروت میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں مزاحمت جاری رکھی۔

نعیم قاسم نے مزید کہا کہ ایران نے لبنانی عوام اور مزاحمت کو سب کچھ دیا اور جواب میں کچھ نہیں مانگا، ایران نے ہمیں اپنی سرزمین آزاد کرنے اور زخموں پر مرہم رکھنے کی طاقت دی۔

اپنے خط میں حزب اللہ سربراہ نے کہا کہ میں واضح اور کھل کر کہتا ہوں کہ ایران فخر اور عزت کی علامت ہے۔

واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے  معاہدے پر دستخط کی تقریب جمعے کے روز سوئٹزر لینڈ کے برگن سٹاک ریزورٹ میں منعقد کی جائے گی۔

سوئٹزر لینڈ کی وزارت خارجہ کے مطابق یہ مقام وسطی سوئٹزرلینڈ میں لوسرن کے قریب واقع ہے اور اپنی دشوار گزار علاقے کے باعث سکیورٹی کے حوالے سے موزوں سمجھا جاتا ہے۔

سوئس وزارتِ خارجہ کے مطابق اس مقام کی تجویز پاکستانی اور قطری ثالثوں کے ساتھ ساتھ امریکا اور ایران کی جانب سے بھی دی گئی تھی۔

Back to top button