افغانستان ،2500افراد کی ہلاکتوں کے بعد ایک اور شدید زلزلہ

افغانستان میں گزشتہ دنوں زلزلہ سے 2500افراد کی ہلاکتوں کے بعد ایک اور شدید زلزلہ آگیا۔افغانستان کے مغربی علاقے میں 6.3شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیاگیا۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 6.3 شدت زلزلے کی گہرائی کم تھی اور اس کا مرکز افغانستان کے شہر ہرات سے 29 کلومیٹرز دور تھا۔زلزلے سے جانی اور مالی نقصان کی فی الحال کوئی اطلاعات نہیں ہیں تاہم حکام نے اموات کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

افغانستان میں ایک ہفتے کے دوران آنے والا یہ تیسرا شدید زلزلہ ہے۔ اس سے قبل 7 اکتوبر کو اسی علاقے میں آنے والے زلزلے سے ڈھائی ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں افراد زخمی ہوئے تھے۔ زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

Back to top button