رات بھر اسرائیلی بمباری،مزید3لاکھ فوج غزہ کی سرحد پرپہنچادی

رات پھر اسرائیلی بمباری،مزید 3لاکھ سے زائد فوج غزہ کی سرحد پرپہنچادی۔حماس کے طوفان الاقصیٰ میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد 1200تک پہنچ گئی۔950فلسطینی شہید،5ہزارسےزائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ میں 2لاکھ60ہزار فلسطینی بے گھر ہوچکے ہیں۔88سکولوں میں 1لاکھ 75ہزار فلسطینی پناہ گزین ہیں۔
اسرائیل فضائیہ نے غزہ کے 450 مقامات پر بمباری کی جس کے نتیجے میں رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ غزہ پر حملوں کے جواب میں اسرائیلی شہر عسقلان پر راکٹ حملہ کیا جسے نتیجے میں 2 اسرائیلی ہلاک ہوگئے۔ حماس کی القسام بریگیڈ نے تل ابیب کے بین گورین ائیرپورٹ کو بھی میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب نے غزہ میں 100 سے 150 اسرائیلی یرغمالیوں کی حماس کے پاس موجودگی کا اعتراف کرلیا ہے۔
یمن کے حوثیوں نے بھی غزہ کو ریڈ لائن قرار دیتے ہوئے حماس اور القسام بریگیڈ کو مدد کی پیش کش کرتے ہوئے امریکا کو بھی وارننگ دی کہ غزہ میں مداخلت کی صورت میں ڈرونز اور میزائلوں سے جواب دیا جائے گا۔
