ویکسین لگوانے پر معذور شخص چلنے اور بولنے لگا

بھارتی ریاست جھاڑ کنڈ میں انوکھا واقعہ پیش آیا، ویکسین لگوانے کے بعد معذور شخص اپنے پیروں پر کھڑا ہوگیا جبکہ بات بھی کرنے لگا۔
بھارتی شہری 55 سالہ دُلارچند مونڈا نے 4 جنوری کو ویکسین لگوائی، اگلے روز اس کی کیفیت بہتر ہونے لگی اور پہلے انہوں نے پیر ہلائے اور اس کے بعد ان کی آواز بھی لوٹ آئی۔
دنیا کے سب سے بڑے فرائی پین کی تیاری
معذور شخص کی حالت دیکھ کر سول ہسپتال کے سرجن جتیندرا نے حیرت کا اظہار کیا، مزید تفتیش کیلئے ڈاکٹروں کی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، دلارچند چار سال قبل ایک حادثے کے شکار ہوئے تھے جس کے بعد ان کا اعصابی نظام شدید مجروح ہوا۔
