اتحادی افواج کی یمن میں کارروائی، 14 افراد ہلاک ہوگئے

یو اے ای میں حملے کے بعد اتحادی افواج کی یمن میں کارروائی سے 14 افراد ہلاک ہوگئے، بمباری کے دوران سعودی زیر قیادت اتحادی فوج اور حوثی گروہ کے درمیان جھڑپ بھی ہوئی۔

ایرانی حمایت یافتہ حوثی گروپس نے اماراتی ریاست ابوظبی میں کیے جانے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد سعودی اتحادی افواج کی جانب سے صنعا پر حملے کیے گئے۔

یہ فضائی بمباری سال 2019 میں صنعا پر ہونے والی بمباری سے زیادہ خطرناک تھی۔ابتدائی تخمینے کے مطابق افواج کے سابق گڑھ پر ہونے والی بمباری میں تقریباً 14 افراد ہلاک ہوئے۔

شمالی کوریا کا رواں ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ میزائل تجربہ

طبی ذرائع کے مطابق حملے میں اس کی اہلیہ، اس کا 25 سالہ بیٹا اور خاندان کے دیگر افراد سمیت کچھ نامعلوم افراد ہلاک ہوئے، بمباری میں حوثی رہنما میجر جنرل عبداللہ قسیم الجنید ہلاک ہو گیا۔

Back to top button