احسن اقبال کا عمران خان کی رہائی سے عدالتوں سےرجوع کامشورہ

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نےپی ٹی آئی کو عمران خان کی رہائی کیلئے عدالتوں سے رجوع کرنےکامشورہ دیدیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتےہوئےوفاقی وزیر احسن اقبال کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف والے عدالتوں میں جا کر عمران خان کی بےگناہی ثابت کریں، اگرعدالتیں انہیں رہا کرتی ہیں توان کی رہائی ممکن ہوجائےگی۔انہیں خود کومقدمات سےکلیئر کرانا ہوگا، مقدمات سےکلیئرہوئےبغیرحکومت کسی انتظامی اختیار سےانہیں رہا نہیں کرسکتی۔

وفاقی وزیر احسن اقبال نےمزید کہاکہ عمران خان نےمجھ سمیت مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کو انتقامی ہتھکنڈوں کا نشانہ بنایا،ہم نےان جھوٹے اور بوگس مقدموں کےردعمل میں امریکی کانگریس میں جاکران کے کانگریس مین اور سینیٹرز کے پاؤں پکڑےتھے،نہ ہم نے برطانوی ہاؤس آف لارڈز میں ان کےلارڈز کےآگےہاتھ باندھ کراستدعا کی تھی، نہ ہی ہم نےاقوام متحدہ یا کسی بین الاقوامی فورم پر جاکر پاکستان کےخلاف اپنامقدمہ پیش کیا تھا۔

 احسن اقبال نے کہاکہ ہم نے اپنے گھر کی جنگ گھر کےاندر قانون اور عدالت کے ذریعے لڑی تھی اورپھر ایک ایک کرکے ہمیں ان مقدمات میں ضمانتیں ملیں اور عمران خان کے دور میں ملیں اور وہ مقدمات جھوٹے ثابت ہوئے۔

وفاقی وزیرنے کہاکہ ہم نے کبھی عمران خان سےمطالبہ نہیں کیا تھا کہ ہمیں رہا کیا جائے،ہم نےاپنے کیس عدالتوں میں لڑےتھے، انہوں نےکہاکہ اگرعمران خان سمجھتےہیں کہ وہ بےگناہ ہیں اور ان کےخلاف مقدمات جھوٹے ہیں تو اس کا راستہ یہ نہیں ہےکہ وہ ملک کےاندر توڑ پھوڑ کریں اورملک کی بدنامی کےلی بین الاقوامی سطح پرمہم چلائیں، اسکا راستہ یہ ہے کہ آپ عدالتوں میں اپنی بے گناہی پیش کریں۔

احسن اقبال نے کہا کہ اگر عمران خان کے خلاف درج توشہ خانہ کیس اور القادر ٹرسٹ کیس کا جائزہ لیں تو ان میں ناقابل تردید شواہد موجودہیں، اگر آپ ان مقدمات میں بے گناہ تو آپ کا فرض ہے کہ اپنے وکیلوں کو کہیں کہ ان مقدمات کا جلد از جلد مکمل کریں تاکہ ان مقدمات کا جھوٹ سامنےآسکے۔

Back to top button