اداکارہ عینا آصف انڈین سٹار ہریتک کیساتھ کام کی خواہاں کیوں؟

ٹی وی سکرین کے مقبول ڈرامے ’’مائی ری‘‘ میں کم عمر دلہن کا کردار ادا کرنیوالی اداکارہ عینا آصف نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بھارتی اداکار ہریتک روشن ان کے والد کی عمر کے ہیں لیکن وہ ان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں۔عینا آصف نے ’مائی ری‘ میں عینی نامی نوعمر لڑکی کا کردار ادا کیا تھا، جس کی دوران تعلیم شادی کروا دی جاتی ہے اور پھر ان کے ہاں کم عمری میں ہی بچے کی پیدائش ہوجاتی ہے، ’مائی ری‘ کی کہانی چائلڈ میریج کے مسئلے کے گرد گھومتی تھی اور اس میں نعمان اعجاز اور ماریہ واسطی سمیت دیگر اہم اداکاروں نے بھی کردار ادا کیے تھے۔ڈرامے میں کم عمری کی شادی اور کم عمری میں والدین کے کرداروں کو دکھانے پر ڈرامے کی ٹیم پر تنقید بھی کی گئی تھی، تاہم اس میں اداکاری کرنے والی عینا آصف اور ثمر جعفری کی اداکاری کو سراہا بھی گیا، حال ہی میں دونوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی، جہاں دونوں نے شوبز سمیت دیگر معاملات پر کھل کر باتیں کیں، انہوں نے وہاج علی کو سب سے بہترین اداکار قرار دیا جبکہ دوسرے نمبر پر احد رضا میر اور پھر بلال عباس کو انہوں نے بہترین اداکار قرار دیا، ثمر جعفری نے باقی اداکاراؤں میں صبا قمر کو بہترین قرار دیا اور ان کی طرح عینا آصف نے بھی صبا قمر کو سب سے بہترین اداکارہ قرار دیا۔شوبز سے ہونے والی کمائی سے متعلق بھی دونوں نے کھل کر بات کی اور اس بات پر شکرانے ادا کیے کہ انہیں جتنا بھی معاوضہ مل رہا، وہ صحیح ہے، اسی دوران ثمر جعفری نے بتایا کہ انہوں نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو دیکھی، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ان کی ملکیت 90 لاکھ روپے ہے اور وہ سن کر حیران رہ گئے اور ساتھ ہی دعا کی کہ خدا کرے ان کے پاس اتنی دولت آجائے۔عینا آصف نے کہا کہ انہوں نے ایک ویڈیو دیکھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ عینا آصف اور نعمان اعجاز کی کمائی ایک جتنی ہے، ایسا کبھی ہو ہی نہیں سکتا، نعمان اعجاز اتنے سینئر اور بڑے اداکار ہیں کہ ان جتنی کمائی کسی کی نہیں ہو سکتی، ثمر جعفری نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملے تو وہ دپیکا پڈوکون، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور کرینہ کپور کے ہمراہ کام کرنا چاہیں گے۔
