یہ میں ہوں سردیوں میں رضائی میں، ایشوریا رائے کے لباس پر تبصرے

کانز فلمی میلے میں ایشوریا رائے نے سلور رنگ کا ہوڈی نما گاؤن زیب تن کیا، اس لک پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
سابق مس ورلڈ اوربالی وڈ ایکٹریس ایشوریا رائے لگ بھگ کئی برسوں سے کانز فلمی میلے میں شریک ہو رہی ہیں۔ ان کے ریڈ کارپٹ لک کا میڈیا پر کافی چرچا بھی رہتا ہے
76 ویں کانز فلمی میلے میں ایشوریا رائے نے آزربیجان کے کپڑوں کے برانڈ صویفے کوٹیورSophie Couture کو زیب تن کیا۔
