علی امتیاز وڑائچ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر مقرر

رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز وڑائچ پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر مقرر کردیاگیا۔تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
علی امتیاز وڑائچ نے کہا کہ بانی چئیرمین عمران خان کی جانب سے پنجاب اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کا لیڈر مقرر کیا گیا ہے. چیئرمین نے جس اعتماد کا مجھ پر اظہار کیا میں اسکا شکریہ ادا کرتا اور پوری کوشش کروں گا چیئرمین عمران خان کے اعتماد پر پورا اترو گا ۔میں عمر ایوب سیکرٹری جنرل،میاں اسلم اقبال،ملک احمد خان بھچر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی،اقبال،معین قریشی ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا بھی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کیا۔
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر حماد اظہر کا صدارت چھوڑنے کااعلان
علی امتیاز نے کہا کہ پی پی 156کے تمام دوستوں ووٹرز اور اپنی ٹیموں کا بھی شکر گزار ہوں۔انشاءاللہ میں اپنے لیڈر اور اپنی جماعت کو مایوس نہیں کروں گا اور اپنے ساتھی ممبران صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پنجاب میں جاری فسطائیت کے خلاف بھرپور آواز اٹھاتا رہوں گا۔۔
